سعودی عرب : قابل اعتراض تقریب میں شریک سوشل میڈیا ستاروں پر 30 لاکھ ریال جرمانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں 'جنرل کمیشن فار آڈیو ویژوئل میڈیا' نے سوشل میڈیا کی ان متعدد مشہور شخصیات سے تحقیقات کی ہیں جنہوں نے گذشتہ ماہ ریاض میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ علاوہ ازیں تقریب سے پکڑے جانے والے 12 افراد پر 50 ہزار سے 3 لاکھ ریال تک جرمانہ کیا گیا جب کہ منتظم کمپنی پر 4 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تقریب میں شریک 12 افراد میں 5 غیر ملکی مقیمین ہیں۔

اس سے قبل سعودی وزارت تجارت نے "اسنیپ چیٹ" کی معروف شخصیات کو ایک تقریب میں اکٹھا کرنے کے ذمے دار کمپنی کی طلبی کی تھی۔ کمپنی کی جانب سے ریاض میں ہونے والی اس تقریب میں کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا گیا تھا۔ وزارت تجارت کے اعلان کے مطابق ذمے دار کمپنی پر 3 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پر اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے مذکورہ مشہور شخصیات کی مدد لی تھی۔ کمپنی کو وزارت داخلہ کی جانب سے مقرر کردہ کووڈ-19 کے حفاظتی پروٹوکول کی خلاف ورزیوں کے سبب بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی ایک تقریب کے نامناسب وڈیو کلپس گذشتہ ماہ مئی کے اواخر میں سوشل میڈیا پر گردش میں آئے تھے۔ تقریب میں سوشل میڈیا کی متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔ انہوں نے یہ وڈیو کلپ اپنے اکاؤنٹس پر جاری بھی کیے تھے۔

سوشل میڈیا پر گردش میں آئے کلپوں میں ایک تقریب میں متعدد رقاصاؤں کی موجودگی بھی سامنے آئی۔ اس کے نتیجے میں سوشل میڈیا کے حلقوں میں شدید غصے کی لہر دوڑ گئی۔ علاوہ ازیں تقریب میں سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے اجازت دی گئی تعداد سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ اس دوران میں حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں