مسجد حرام اور مسجد نبوی کے اور کی جنرل پریذیڈنسی نے ایک اسمارٹ "روبوٹ" کا افتتاح کیا ہے۔ یہ روبوٹ انسانی لمس کے بغیر مسجد حرام میں آنے والوں کے درمیان آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرے گا۔
اس موقع پر مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کے نگران اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کا کہنا تھا کہ جدید ٹکنالوجی سماجی خدمات کے لیے مسخر ہو چکی ہے بالخصوص جب کہ کرونا وائرس کی وبا کا پھیلاؤ عام ہو گیا ہے۔ یہ ٹکنالوجی اب مسجد حرام کے زائرین کے تحفظ و سلامتی کے واسطے استعمال میں آئے گی۔
شیخ السدیس نے تمام انسانیت کی خدمت کے سلسلے میں جدید سائنس کی رسائی اور ڈیجیٹل ترقی کو سراہا۔ اسی کے سبب آج روبوٹ انسانی لمس کے بغیر حرمین کے زائرین کی نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالے بغیر آب زمزم کی بوتلیں تقسیم کرنے کا کام انجام دے رہا ہے۔
حرمین کی انتظامیہ روزانہ مسجد حرام کے اندر آب زمزم کے 50 سے زیادہ نمونے حاصل کر کے ان کا تجزیہ کرتی ہے تا کہ اس بات کی تصدیق ہو سکے کہ آب زمزم کا نیٹ ورک جراثیم اور آلودہ ذرات سے پاک ہے۔
-
"سعودی سیزنز" کی بھرپور واپسی رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں ہو گی
سعودی عرب میں "Saudi Seasons" کے پروگراموں کا رواں سال 2021ء کی چوتھی سہ ماہی میں پھر سے انعقاد ہو گا جو پہلے سے زیادہ برے پیمانے اور زیادہ طویل ... مشرق وسطی -
سعودی فیشن اتھارٹی کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ کرنے کا اعلان
سعودی عرب کی فیشن اتھارٹی نے "فیشن فیوچر" کے اقدام کا اعلان کرتے ہوئے مملکت میں فیشن پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے 17 جون 2021 ء کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں اکاؤنٹنگ کے شعبے میں مقامی شہریوں کے لیے 9800 ملازمتیں
سعودی وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے نجی شعبےکی نمائندگی کرنے والے پانچ اداروں میں اکاؤنٹنگ کے پیشے کو مقامی شہریوں کے لیے 30 فی صد ملازمتیں ... مشرق وسطی