.

بمبار ڈرون سے عراق میں بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع ایک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود فوجی مرکز کو بمبار ڈرون طیارے سے حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سوموار کی صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اندر فوجی اڈے کے اندر فضائی ڈیفنس وال ایک ڈرون نے دھماکہ خیز مواد گرایا، تاہم حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

چار روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا تھا کہ عراقی دارالحکومت بغداد میں جہاں امریکی ٹھیکیدار موجود ہیں پر میزائل حملوں کے نتیجے میں کسی بڑے نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ حملوں کے بعد چند ایک افراد کو دم گھٹنے کی شکایت پر طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

ڈرونز نے بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وکٹوریہ فوجی اڈے کو نشانہ بنایا۔ بغداد ہوائی اڈے کے فوجی حصے میں امریکی افواج کے علاوہ عراقی فورسز اور بین الاقوامی افواج بھی موجود ہیں۔

یہ ڈرون حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب صلاح الدین گورنری میں بلد ایئر بیس کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔