حماس کی مصر کو اسرائیل کے ساتھ کشیدگی نہ بڑھانے کی یقین دہانی
فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مصری حکومت کو یقین دلایا ہے کہ تنظیم اسرائیل کے ساتھ کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتی۔
العربیہ اور الحدث جینلز کو ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق منگل کی شام مشرقی یروشیلم میں انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی طرف سے ہونے والے متوقع "فلیگ مارچ" کے بعد فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تصادم کے نئے امکانات کے خدشے کے ساتھ حماس اور اسلامی جہاد نے قاہرہ کو اس متنازع مارچ کے حوالے سے اپنی ناراضی سے آگاہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متنازع مارچ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ مصر نے اسرائیل سے کہا کہ وہ انتہا پسند یہودی گروہوں کو متنازع مارچ سے روکیں۔
گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران یہ خدشہ پیدا ہوا ہے کہ انتہا پسند یہودیوں کی پرچم بردار ریلی فلسطینیوں کے ساتھ تناؤ کو ایک بار پھر بھڑکا دے گی۔ اسی خدشے کے پیش نظر اسرائیل نے مشرقی بیت المقدس میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے۔
العربیہ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ القدس میں فلیگ مارچ کے راستوں کی سیکیورٹی کے لیے 2 ہزار اسرائیلی سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں کا فلیگ مارچ نو منتخب وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں نئی حکومت کے سامنے پہلا سیکیورٹی چیلنج بن سکتا ہے۔
-
فلسطینی وزیراعظم کا غزہ کی تعمیر نو کے نئے میکانزم پر زور
اسرائیل کی نئی حکومت کی یہودی آباد کاری کے تسلسل کے اعلان کی مذمت مشرق وسطی -
اخوان فلسطینی عرب لیڈر منصورعباس کا نو منتخب اسرائیلی وزیراعظم سے مصافحہ
اسرائیل کے مخلوط حکومتی اتحاد میں شامل عرب اتحاد کے سربراہ اور اسرائیلی علاقوں میں موجود عرب کمیونٹی میں اخوان المسلمون کے لیڈر منصور عباس نے گذشتہ ... بين الاقوامى -
غرب اردن:اسرائیل کے سرحدی محافظ کی فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید
اسرائیل کے ایک سرحدی محافظ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک گذرگاہ پرفائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا ہے۔اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ... مشرق وسطی