.

سعودی عرب میں کڑی دھوپ میں کام پر پابندی کے احکامات پرعمل درآمد شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے اطلاع دی ہے کہ مملکت میں شدید گرمی کی لپیٹ میں آنے والے علاقوں میں آج منگل سے سخت گرمی میں کام روکنے کے وزارتی فیصلے کا اطلاق کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر مملکت میں جاری منصوبوں پر دوپہر 12 بجے سے شام 3 بجے تک کام بند ہوگا۔ مملکت میں یہ اوقات کار 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے سرکاری ترجمان سعد آل حماد نے ، سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کو ایک بیان میں کہا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد دھوپ میں کام کرنے والے مزدوروں اور کارکنوں کی حفاظت اور ان کی صحت کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

حماد نے زور دے کر کہا کہ دھوپ میں کام پرپابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کام کے اوقات کے فیصلے کی خلاف ورزی پر19911 پر شکایت درج کی جاسکے گی۔