شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پراسرائیلی گولہ باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

جمعرات کے روز اسرائیلی فوج نے شام کے علاقے القنیطرہ میں لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کے ایک مرکز پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی شام کے علاقے القنیطرہ میں القحطانیہ کے مقام پر شامی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کواٹر90 کو نشانہ بنایا۔

Advertisement

شامی ذرائع ابلاغ کے مطابق توپ خانے سے نشانہ بننے والا علاقہ اسرائیل کی سرحد سے 150 کلومیٹر دور ہے جس میں بارڈر سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت دیگر سیکیورٹی اہلکار اور حزب اللہ ملیشیا کے عناصر بھی موجود ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیل کی ٹینکوں سے کی گئی گولہ باری میں عسکری کیمپ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں نفتالی بینیٹ کی سربراہی میں قائم ہونے والی نئی حکومت کےدور میں شمالی اسرائیل سے شام پر یہ پہلا حملہ ہے۔

اس سے قبل چھ مئی کو شامی فوج کا یہ بریگیڈ ہیڈ کواٹر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں