جوبائیڈن 28 جون کو اسرائیلی صدرریولین کی میزبانی کریں گے:وائٹ ہاؤس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی صدر جو بائیڈن 28 جون کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی ہم منصب ریوین ریولین کی میزبانی کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدر ریولین کے دورے سے امریکااور اسرائیل کے درمیان پائیدار شراکت داری اور ہماری حکومتوں اور عوام کے درمیان گہرے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Advertisement

اسرائیلی صدرجولائی میں اپنی سات سالہ مدت ختم ہونے سے چندے قبل یہ دورہ کریں گے۔ان کہ جگہ اضحاق ہرزوگ کو رواں ماہ اسرائیل میں سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کے خاتمے کے موقع پر ہونے والے انتخابات میں ملک کا نیا صدر منتخب کیا گیا تھا۔

اسرائیل میں صدر کا کردار بڑی حد تک رسمی ہے لیکن اس منصب کا مقصد صہیونی ریاست میں مختلف نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا بھی ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ ’’صدرریولین کی مدتِ صدارت ختم ہو نے کو ہے، یہ دورہ گذشتہ برسوں کے دوران میں دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے ان کے کرداراور لگن کاایک اعتراف بھی ہے۔‘‘

مقبول خبریں اہم خبریں