سعودی عرب میں اذان اور اقامت کے درمیان معمول کا وقفہ بحال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کل اتوار کے روز ملک بھر کی مساجد کی انتظامیہ کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کرونا وبا کے پیش نظر ہیلتھ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات اور ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد پر زوردیا گیا ہے۔

انہوں نے نمازیوں پر کرونا ’ایس او پیز‘ پرعمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے مساجد میں آتے وقت چہروں کو ماسک سے ڈھانپنے، اپنی جائے نماز ساتھ لانے، مساجد میں داخل ہوتے اور باہر نکلتے وقت رش سے بچنے اور نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے، تاہم دو صفوں کے درمیان ایک صف خالی چھوڑنے کی شرط منسوخ کردی گئی ہے۔

اذان اوراقامت کے درمیان وقفہ بحال

سعودی عرب کے وزیر مذہبی امور نے کرونا وبا کے دنوں میں مساجد میں اذان اور نماز کے لیے اقامات کے درمیان وقفے میں کی گئی کمی منسوخ کرتے ہوئے سابقہ روٹین بحال کردی ہے۔

نماز فجر سے قبل ملک بھرکی مساجد میں اذان اور اقامت کے درمیان 25 منٹ کا وقفہ ہوگا۔ نماز مغرب میں 10 منٹ اور دیگر تمام نمازوں کی اذان اور اقامت کے درمیان 20 منٹ کا وقفہ بحال کردیا گیا ہے۔ جمعہ کے روز نمازجمعہ سے ایک گھنٹہ قبل مساجد کو کھول دیا جائےگا جبکہ نماز کے آدھے گھنٹے بعد مساجد کو بند کیا جائے گا۔ اسی طرح جمعہ کے خطبے اور نماز کا دورانیہ منٹ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں