سعودی عرب کے ایئرڈیفنس نے کل اتوار کے روز یمن کے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی طرف سے مملکت کے جنوبی علاقے خمیس مشیط پر بمبار ڈرون طیارے سے حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
عرب اتحاد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خمیس مشیط میں عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچانے کے لیے بمبار ڈرون سے حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔
المتحدث الرسمي باسم الجيش اليمني العميد عبد مجلي: الدفاعات #السعودية تسقط 11 مسيرة أطلقها الحوثيون باتجاه المملكة.. والميليشيا تقصف المناطق المدنية في #مأرب بالصواريخ الباليستية#العربية pic.twitter.com/ZHD5bM7U3v
— العربية (@AlArabiya) June 19, 2021
قبل ازیں ہفتے کو عرب اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں پر حملوں کے چھوڑے 6 بمبار ڈرون تباہ کردیے تھے۔ اس طرح چوبیس گھنٹوں کےدوران مجموعی طور پر17 بمبار ڈرون طیاروں کو تباہ کیا گیا۔
سعودی عرب کی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں کو یمن کی فضائی حدود میں نشانہ بنا کر تباہ کیا۔