سعودی عرب کی ضخیم فنڈ تشکیل دینے کی تیاریاں، 10 بڑے فنڈز میں جگہ پانے کے لیے کوشاں
مملکت سعودی عرب نے اپنے دو فنڈز کے انضمام کی منظوری دے دی ہے۔ پینشن فنڈ (PPA) اور انشورنس فنڈGOSI) ) کو ضم کرنے کا منصوبے دنیا کے بڑے ترین سرمایہ کاروں کے ساتھ مسابقت کا حصہ ہے۔
انضمام شدہ نئے ادارے کے اثاثوں کی مالیت 250 ارب ڈالر سے زیادہ ہو گی۔ یہ بات حصانہ انویسٹمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سعد الفضلی نے بتائی۔ ان کے مطابق انضمام کا مقصد اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہے۔ الفضلی نے مزید بتایا کہ نیا ادارہ دنیا بھر میں پینشن پلان میں سرمایہ کاری کرنے والے 10 بڑے سرمایہ کاروں میں سے ہو گا۔
سعودی عرب مختلف اداروں کے انضمام اور ان کے انتظامی ڈھانچوں کی از سر نو تشکیل کے اقدامات کر رہا ہے۔ یہ اقدامات تیل سے دور رہ کر معیشت کو متنوع بنانے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ سعودی حکومت اپنے خود مختاری فنڈ کے حجم کو 2025ء تک 10 کھرب ڈالر تک پہنچانے کا منصوبہ وضع کر چکی ہے۔
دنیا بھر میں سب سے بڑا پینشن فنڈ جاپان کا Government Pension Investment Fund ہے۔ اس کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 17 کھرب ڈالر ہے۔ دنیا کے دس بڑے پینشن فنڈز میں دسویں نمبر پر امریکا میں New York State Common Retirement Fund ہے۔ اس کے اثاثوں کا مجموعی حجم 255 ارب ڈالر ہے۔