.

جدہ میں 84 آرٹس سرگرمیوں کے ساتھ موسیقی فورم کا احیاء

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

"موسیقی قوموں کی زبان ہے" کےسلوگن کے تحت سعودی عرب کے شہر جدہ میں عرب سوسائٹی برائے ثقافت اور آرٹس نے یونیورسٹی آف بزنس اینڈ ٹیکنالوجی کےتعاون سے موسیقی فورم کا احیا کیا ہے جس میں موسیقی اور آرٹس سے متعلق 84 آرٹ نمونے پیش کیے گیے۔

جدہ میں آرٹس ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر محمد آل الصبیح نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس فورم میں سرگوشی کے آئرن کی نمائش کی گئی جس میں میوزیکل آلات کے 22 ماڈلز اور 22 آرٹ ورکس کے علاوہ 42 فن پارے بھی شامل ہیں۔ ان نمونوں میں سعودی آرٹسٹ منصور المطیری کے آرٹ کے نمونے بھی شامل ہیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ افتتاحی تقریب میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد جس میں امریکا ، فرانس ، پرتگال ، فلپائن ، مصر ، شام اور سعودی عرب کے موسیقاروں نے’موسیقی قوموں کی زبان ہے‘ کے سلوگن کے تحت حصہ لیا۔ یہ سرگرمی سعودی عرب کی آرٹس اور قدیم تہذیبوں کو اجاگر کرنے کی دلیرانہ کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

بینڈ نے سعودی شاہی ترانہ پیش کیا۔ اس کے بعد ماسٹر محمد عارف کی سربراہی میں اور میوزک کمیٹی کے سربراہ سعد الحارثی کی نگرانی میں متعدد موسیقی نغنے پیش کے گئے۔