.

سعودی عرب: ’اثرا‘آرٹس ایوارڈ‘ کے لیے درخواستیں پیش کرنے کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعوی عرب کے شاہ عبد العزیز مرکزبرائے عالمی ثقافت "اثرا" نے اپنے چوتھے سیشن میں سال 2021 کے لیے "اثرا پرائز برائے آرٹس" کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردی ہیں۔ اثرا آرٹس ایوارڈ کے لیے جاری اس پروگرام میں "ثنائیات الدرعیہ" فاؤنڈیشن کا بھی تعاون حاصل ہے۔ درخواستیں جمع کرانے کے لیے آخری تاریخ 8 محرم الحرام رکھی گئی ہے۔

اثرا سینٹر نے بتایا کہ ایوارڈ سعودی عرب کے فنکاروں اور مملکت کے باسیوں کے لیے مختص ہے۔ اس کے علاوہ 22 عرب ممالک کے آرٹسٹ بھی اس میں حصہ لیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایوارڈ کا اعلان 22محرم کو کیا جائے گا۔

اس دوران مقامی اور بین الاقوامی ماہرین کا ایک گروپ پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لے گا۔ ایوارڈ انفرادی طور پر فن پاروں کی تخلیق سے ایوارڈ جیتنے والے خوش نصیب کو 375،000 سعودی ریال تک کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔

درعیہ بائنریز فاؤنڈیشن آرٹ اور فنکاروں کے لئے ایک پلیٹ فارم بننے کے خواہاں ہے۔ اس نے "اثرا" کے ساتھ سنہ 2017 ء میں آرٹس ایوارڈ پروگرام شروع کیا تھا۔ یہ فاؤنڈیشن پہلے تین سال بیرون ملک کام کرتی رہی ہے۔ اس کا مقصد سعودی آرٹسٹوں اور سعودی عرب میں مقیم افراد کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر متعارف کراتے ہوئے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔