.

سعودی عرب : نیشنل ایونٹس سینٹر کے نئے پلیٹ فارم "مطلوب" کا آغاز

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں نیشنل ایونٹس سینٹر نے "مطلوب" کے نام سے ایک نیا پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ اس کا مقصد سعودی سیزنز کی سرگرمیوں میں افراد اور اداروں کی شرکت کو آسان اور منظم بنانا ہے۔ افراد اور کمپنیاں ان سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں گی خواہ وہ نئے خیالات پیش کرنے کے ذریعے ہو یا پھر خدمات پیش کرنے کے ذریعے ... مقصد شرکت اور استفادہ ہے۔

مزید یہ کہmatloob.ec.gov.sa ویب سائٹ کا دورہ کرنے والے اس کے ذریعے مختلف نوعیت کی انتظامی یا تجارتی خدمات انجام دینے کے لیے خود کو پیش کر سکیں گے۔ سعودی سیزن کی سرگرمیوں میں شرکت کے خواہش مند افراد مذکورہ ویب سائٹ "مطلوب" پر متعلقہ معلومات فراہم کر کے اپنا اندراج کرا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل ایونٹس سینٹر کا قیام 10 مارچ 2020ء کو کابینہ کے ایک فیصلے کے تحت عمل میں لایا گیا۔ اس کو سعودی عرب میں ایونٹس سیکٹر کی ترقی کی ذمے داری سونپی گئی۔ اس کے ضمن میں تفریحی، سیاحتی، ثقافتی اور کھیلوں سے متعلق سرگرمیاں شامل کی گئیں۔