.

سوزان الیحییٰ سعودی عرب میں رائل انسٹی ٹیوٹ آف ٹریڈیشنل آرٹس کے ڈائریکٹر مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان نے ڈاکٹر سوزان محمد الیحییٰ کو ٹریڈیشنل آرٹس کے رائل انسٹی ٹیوٹ کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس تعیناتی کا مقصد انسٹی ٹیوٹ کے امور کو سنبھالنا، س کی تزویراتی سمتوں پر عمل درآمد اور ترقی کے لیے کونسل کے وژن پر مبنی روایتی فنون کو آگے بڑھانا ہے۔

سوزان الیحییٰ کو ڈیزائن اور فنون کے شعبے میں تعلیمی قابلیت کی حامل ماہر خاتون سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے شہزادی نورہ بنت عبد الرحمٰن یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبر کی حیثیت سے کام کیا۔ اس کے علاوہ اس نے یونیورسٹی میں اپنے عہدے کے دوران متعدد انتظامی اور مشاورتی عہدوں پر بھی ذمہ داریاں انجام دیں اور یونیورسٹی کے اندر اور باہر مشیر اور متعدد مشاورتی کمیٹیوں کی رکن کی حیثیت سے بھی کام کیا۔

سوزان نے امریکا کی شمالی کولوراڈو یونیورسٹی سے کی تعلیمی پالیسی اور لیڈنگ میں ڈاکٹریٹ کے علاوہ آرٹ ایجوکیشن میں ماسٹر ڈگری اور ایجوکیشن ٹیکنالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی ہے۔ انہوں نے متعدد سائنسی کانفرنسوں میں بھی حصہ لیا اور متعدد ریسرچز پیپر بھی شائع کیے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسٹی ٹیوٹ ستمبر کے مہینے کے دوران اپنے تربیتی کورسز کا پہلا پیکیج لانچ کرے گا جس کا مقصد روایتی فنون کی نشونما اور اس میں مہارت رکھنے والے قومی کیڈروں کی بحالی پر کام کرنا ہے۔