.

سعودی عرب: تعلیم و تربیت جائزہ کمیشن اور امام محمد یونیورسٹی کے بیچ 17 اکیڈمک پروگرام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں 'تعلیم و تربیت جائزہ کمیشن' اور 'امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی' نے جمعرات کے روز 17 اکیڈمک پروگراموں کے جائزے اور منظوری کے لیے سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ اقدام مذکورہ یونیورسٹی کے ان پروگراموں کا حصہ ہے جو اسے 2025ء سے قبل منظور کرنے ہیں۔ اس کا مقصد افرادی قوت کی صلاحیتوں کی ترقی سے متعلق پروگرام کے اہداف کو یقینی بنانا ہے۔ یہ پروگرام ویژن 2030ء کا حصہ ہے۔

تعلیم و تربیت جائزہ کمیشن مملکت میں تعلیم کا معیار بلند کرنے اور عالمی سطح پر اعلی ترین معیار کے مساوی لانے کے لیے سعودی وزارت تعلیم اور جامعات کے تعاون سے مصروف عمل ہے۔ ان کوششوں اور اقدامات سے عالمی سطح پر سعودی عرب کی جامعات کی درجہ بندی بہتر ہو گی اور سعودی شہری عالمی سطح پر بہتر طور سے مقابلہ کر سکیں گے۔

دستخط کی تقریب میں تعلیم و تربیت جائزہ کمیشن کے مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد بن عبداللہ السبتی، نائب وزیر تعلیم برائے جامعات، تحقیق اور تخلیق ڈاکٹر محمد بن احمد السدیری اور امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر احمد العامری موجود تھے۔