سعودی عرب میں ملاوٹ کرنے اور فراڈ کے لیے قائم فیکٹری سیل

بند کی گئی جعلی فیکٹری کو شامی اور مصری باشندے چلا رہےتھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت تجارت کی نگران ٹیموں نے دارالحکومت الریاض میں خفیہ اطلاع پر ایک عمارت پر چھاپہ مارا جہاں پر صفائی کے ناقص سامان کی اعلیٰ برانڈ کے طور پیکنگ، جعلی ماسک تیار کرنے اور مختلف تجارتی اشیا میں ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ یہ جعلی کارخانہ ایک شامی اور ایک مصری باشندہ مل کر چلا رہے تھے۔ اس فیکٹری کی ڈیڑھ ماہ سے نگرانی کی جا رہی تھی۔

Advertisement

جمعہ کے روز مانیٹرنگ اور تفتیشی کارروائی کے بعد ریاض ریجن پولیس کے تعاون سے گھات لگا کر فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ اس موقع پر گودام میں موجود ملاوٹ شدہ مواد اور ناقص میٹریل کی بڑی مقدار بھی ضبط کی گئی۔ اس فیکٹری میں ناقص اور غیر معیاری ڈیٹرجنٹ کی پیکنگ کے ساتھ لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے دیگر ناقص اشیا کی پیکنگ کی جا رہی تھی۔

سعودی عرب کی وزارت تجارت نے وزارت نے خلاف ورزی کرنے والے گودام کو بند کردیا اور اس میں ملوث افراد کو انسداد تجارتی دھوکہ دہی کے نظام اور کور اپ نظام کے مطابق مجاز حکام کو ان کے خلاف قانونی سزاؤں کا اطلاق کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

یہ آپریشن ایک دن دوپہر سے شروع ہو کر اگلے روز تین بجے تک جاری رہا۔ اس دوران پتا چلا کہ ملزمان غیرمعیاری ڈیٹرجنٹ کو جعلی ٹریڈ مارک والے پیکنگ میں پیک کررہے ہیں اور ان پر معیاری سامان کا لیبل لگایا جا رہا ہے۔ مانیٹرنگ ٹیموں کو اس گودام سے ملاوٹ شدہ 2 لاکھ پیکٹ ملے جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر معیاری ماسک کا دھندہ بھی جاری تھا۔ گودام میں غیرمعیاری نوعیت کے 4430000 ماسک بھی قبضے میں لیےگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں