سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری دمام شہر میں ایک رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمارت کے مکینوں کو آگے سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔
مقامی شہری محمد العلیط نے رہائشی عمارت کے مکینوں کو عمارت کے سامنے کھڑی ایک کار میں اچانک بھڑک اٹھنےوالی آگ سے بچایا۔ اس نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کرآگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کو عمارت سے دور کردیا۔
العلیط نے اس واقعے کے بارے میں بتایا کہ سوموار کے روز میں اپنے گھر سے نکلا۔ میں اپنی کار چلا رہا تھا کہ اچانک مجھے دمام میں ایک رہائشی عمارت کے قریب ایک کار سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ میں نے عمارت کو خطرے میں محسوس کیا اور آگ کی لپیٹ میں آنے والی کار کو وہاں سے گھیسٹ کر دور کردیا، اس طرح اس رہائشی پلازے کے مکین محفوظ رہے۔ اس نے بتایا کہ اگر وہ کار کو وہاں سے نہ ہٹاتا تو آگ دوسری گاڑیوں اور ساتھ ہی ایک بجلی کے ٹرانسفارمر تک پہنچ سکتی تھی۔ جس کے نتیجے میں کوئی المیہ رونما ہوسکتا تھا۔
العلیط کی اس بہادری پر دمام میں شہری دفاع کے ڈائریکٹر جنرل سلیمان بن عبداللہ العمرو نے اسے اپنے دفتر میں بلا کراس کی بہادری کی تحسین کی اور اس کی حوصلہ افزائی کی گئی۔