.

جدہ میں محفل موسیقی میں دھوم مچانے والی سعودی شیزہ کون؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی ایک نوجوان دو شیزہ نے ’جدہ ڈوم‘ میں منعقدہ موسیقی کنسرٹ کے موقع پر اپنی خوبصورت آوازمیں نغمہ پیش کرکے محفل لوٹ لی۔

سعودی دو شیزہ ’زینہ عماد‘ نے مصری گلو کار محمد حماقی کے ہمراہ کنسرٹ میں حصہ لیا۔ سعودی عرب میں جنرل کمشین برائے موسیقی اور آرٹ کے زیر اہتمام ہونے والی محفل موسیقی میں زینہ عماد کی یہ پہلی شرکت ہے جب اسے اسٹیج پر جلو گر ہونے کا موقع ملا ہے۔

اس کے الفاظ ’میں تمہارے سامنے سعودی ٹیلنٹ پیش کروں گی‘ کے الفاظ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

جمعہ کو "میرے دل سے بھرپور" گانے کے گلوکار حماقی نے اس نوجوان گلوکارہ کے فن کو سراہتے ہوئے کہا ان کے ساتھ مزید محافل میں موسیقی پیش کرنے کا بھی وعدہ کیا۔

بعد ازاں ان کی یہ گفتگو سوشل میڈٰیا پر کافی مقبول ہوئی۔

ان لمحات پر تبصرہ کرتے ہوئے زینا عماد نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کوبتایا کہ اس کا موسیقی کے فن سے لگاؤ بچپن سے ہے۔ اس نے موسیقی کا آغاز مشرقی سعودی عرب میں قطیف گورنری میں اسکولوں کی محافل موسیقی میں حصہ لے کر کیا۔ زینا کا کہنا تھا کہ اسے موسیقی کےمیدان میں پذیرائی اس وقت ملی جب اس نے سوشل میڈیا پراپنا ٹیلنٹ پیش کیا۔

زینا نے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ پر چینل بنایا اور اپنے گانے اس پر پوسٹ کیے۔ اب تک 40 ملین لوگ اس کے گانے دیکھ چکے ہیں۔