.

سعودی عرب میں شدت پسندی کا انسداد ، معذور افراد کے لیے نئی خدمت متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں شدت پسندی کے انسداد کے عالمی مرکز "اعتدال" نے "معًا – 2 "کے نام سے معذور افراد کی خدمت کے لیے ایک نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے۔ جمعے کے روز شروع ہونے والی یہ خدمت "سماعت سے مکمل طور پر محروم اور اونچا سننے والے افراد" کے لیے ہے۔

اس نئے منصوبے کا مقصد خصوصی افراد کو اُن فکری ، ڈیجیٹل اور ابلاغی پیغامات سے آگاہ رکھنا ہے جو "اعتدال" مرکز کی جانب سے شدت پسند نظریات کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں جاری کیے جاتے ہیں۔

اس منصوبے میں رابطے کے غیر روایتی آلات کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کی بنیاد اشاروں کی زبان ہے۔ اس مقصد کے سماج میں سماعت سے متعلق معذوری یا کمزوری کا شکار طبقے کے واسطے خصوصی مواد تیار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اعتدال مرکز کی جانب سے اس امر کا پتہ چلایا گیا تھا کہ شدت پسند عناصر سماعت سے محروم یا کمزور سماعت والے افراد کو بھی اپنے مقاصد کے لیے بھرتی کر رہے ہیں