.

صحت کے ’ایس اوپیز‘ کے تحت الریاض محافل موسیقی کا انعقاد جاری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ’محافل ریاض‘ کے عنوان سے جنرل انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کےزیراہتمام ’محافل الریاض‘ کے چھٹے ہفتے مزید دو محافل موسیقی منعقد کی گئیں جن میں شہریوں نے بھرپور جوش وجذبے کے ساتھ شرکت کی۔ ان محافل موسیقی کے موقعے پر صحت کے حوالے سے وضع کردہ ایس اوپیز اور ضابطہ اخلاق پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کیا گیا۔

دارالحکومت الریاض کے وسط میں الفور سیزونز ہوٹل میں ہونے والی اس ہفتے کی پہلی محفل موسیقی میں ہال شرکا سے بھر گیا۔ اس موقعے پر عبداللہ الرشید، تامر الحسنی، فہد الکبیسی، ڈالیا مبارک اور دیگر فن کارواں نے موسیقی کے جوہر دکھائے۔

محافل ریاض کے چھٹے ہفتے کی پہلی محفل موسیقی کی نگرانی روٹانا نے کی۔ یہ محفل چوبیس جون کو منعقد کی گئی جس میں گلو کار تامر حسنی نے موسیقی پیش کی۔

دوسری تقریب جمعہ پچیس جون کو ہوئی جس میں ڈالیا مبارک، فہد الکبیسی اور خلیجی فن کار عبداللہ الرویشد نے اپنی خوبصورت آوازوں میں موسیقی کے جوہر دکھائے۔