بین الاقوامی اونٹ فاؤنڈیشن کے بانی اور چیئرمین الشیخ فہد بن فلاح بن حثلین نے کل بروز منگل یونیسکو کے مرکزی پلیٹ فارم سے بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کیا ہے۔ اس کانفرنس میں سعودی عرب اور دنیا بھر کے اونٹوں کے ماہرین، بین الاقوامی اونٹ فیڈریشن اور اقوام متحدہ کے سائنسی وثقافتی ادارے ’یونیسکو‘ کے عہدیدار شرکت کر رہے ہیں۔
یونیسکو کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والی اس کانفرنس کو ’اونٹ سے متعلق ثقافتی روایات کے حوالے سے بیداری اور دیر پا ترقی‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ کانفرنس میں اونٹوں کی افزائش نسل اور ان کے بارے میں مہارت رکھنے والے ماہرین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں بن حثلین نے کہا کہ اونٹ جیسے جانداروں کے ساتھ صدیوں پرانی ثقافتی روایات وابستہ ہیں مگر عالمی سطح پر انہیں وہ پذیرائی نہیں مل سکی جس کے وہ حق دار ہیں۔ تاہم مقامی اور علاقائی سطح پر اونٹوں کو پذیرائی ملی ہے مگر یہاں بھی ان کے حوالے سے معلومات کی کمی ہے۔ اونٹوں کے حوالے سے ثقافتی روایات، فنون اور اس کے معاشی پہلوؤں پر آگاہی مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اونٹوں کی ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لیے سنہ 2019ء کو ایک تنظیم کی بنیاد رکھی کہ اسے اونٹوں سے جڑی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم میں تبدیل کیا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ عربوں اور اونٹ کا صدیوں پرانا تعلق اور ہمیں اس تعلق پر بجا طور پر فخر ہے مگریہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اونٹ کا غیر عرب اقوام کے ساتھ بھی ایک گہرا تاریخی اور ثقافتی تعلق ہے۔ یونیسکو اور ہماری تنظیم دنیا کے دوسرے خطوں بالخصوص مغرب میں اونٹوں سے جڑی ثقافت کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے ہرممکن کوششیں کریں گی۔
-
یو اے ای: کووِڈ-19 کے علاج کے لیے اونٹوں کی اینٹی باڈیزکا سائنسی مطالعہ
متحدہ عرب امارات میں سائنس دانوں نے کووِڈ-19 سے متاثرہ انسانوں کے علاج کی غرض سے اونٹوں کی اینٹی باڈیز کو بروئے کار لانے کے لیے ایک تحقیقی مطالعہ شروع ... ایڈیٹر کی پسند -
یواے ای:صحرامیں خیمے لگانے والوں کے پلاسٹک کچرے سے سیکڑوں اونٹوں کی موت
متحدہ عرب امارات میں شہری زندگی سے اکتاکر صحرا کا رُخ کرنے والے تفریح کے دلدادہ حضرات اپنے پیچھے پلاسٹک کی آلودگی چھوڑجاتے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں یہ ... ایڈیٹر کی پسند -
ظہران میں امریکی خاتون قونصل جنرل صحراء کے بیچ اونٹنی پر سوار
سعودی عرب کے شہر ظہران میں امریکی خاتون قونصل جنرل کی ایک وڈیو کو سوشل میڈیا پر بڑی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ وڈیو میں نکول مینز صحراء کے وسط میں ایک ... صفحة اول