امریکا، خلیجی ریاستوں کے درمیان سمندری ملاحت اور آبی گذرگاہوں کے تحفظ پر مذاکرات
خلیج تعاون کونسل [جی سی سی] اور امریکی عسکری قیادت کے درمیان سمندری ملاحت اور آبی راہداریوں کے تحفظ کے حوالے سے آج بدھ کے روز جدہ میں مذاکرات ہوئے۔
جدہ میں خلیج تعاون کونسل کے جنرل سیکرٹریٹ میں کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی اور امریکی نیول چیف ایڈمرل جان ملر کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سمندری گذرگاہوں کے تحفظ کے حوالے سے مشترکہ میکانزم اختیار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں خلیجی پانیوں میں سمندری نقل وحمل کے تحفظ کو یقینی بنانے اور خلیج تعاون کونسل اور امریکا کے درمیان ملاحت کے حوالے سے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔