.

سعودی عرب میں وکلا کی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی: وزارت انصاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارتِ انصاف نے انکشاف کیا ہے کہ قانونی شعبے سے وابستہ وکلاء کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وکالت کے شعبے میں خدمات انجام دینے والے مردو خواتین وکلا کی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ رواں برس شوال کے اختتام تک وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ پریکٹس کرنے والے وکلاء کی تعداد 9541 مرد و خواتین پر مشتمل تھی جن میں 1364 خواتین وکلاء اور 8،177 مرد وکلا شامل ہیں۔

وزارت انصاف نے الیکٹرانک انصاف سروسز پورٹل " najiz.sa " کے ذریعہ ، وکلاء اور ٹرینیوں کے لیے آن لائن خدمات کا ایک مجموعہ بھی فراہم کیا ہے۔ اس سروس کے ذریعے وکیل کے لائسنس کے لیے درخواست" ،وکیل کے لائسنس کی تجدید کی درخواست اور دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔