عراق : انبار صوبے میں داعش تنظیم کا حملہ، 7 ماہی گیر ہلاک اور زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الحدث نیوز چینل کے نمائندے کے مطبق دہشت گرد تنظیم داعش نے آج ہفتے کے روز عراق کے صوبے انبار میں حدیثہ جھیل کے نزدیک ماہی گیروں کے گھروں پر حملہ کر دیا۔

پانچ طرف سے کیے گئے اس حملے میں چار ماہی گیر ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ یہ افراد جھیل کے کنارے لگے خیموں کے اندر موجود تھے۔

Advertisement

واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے فوری طور پر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کر دیا۔

دریں اثنا ہفتے کو علی الصبح شمالی عراق میں موصل اور کرکوک کے نزدیک بجلی کی دو سپلائی لائنوں کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے نتیجے میں کرکوک صوبے میں الدبس کے علاقے کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔

اس سے قبل بغداد آپریشنز کی کمان ن جمعے کی شام بتایا تھا کہ دارالحکومت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی ایک کوشش ناکام بنا دی گئی۔

بغداد آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل احمد سلیم بہجت کے مطابق اس منصوبے کے تحت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو گراڈ نوعیت کے 10 راکٹوں سے نشانہ بنایا جانا تھا۔

واضح رہے کہ عراق کے جنوب میں چار صوبے منگل کے روز مکمل طور پر بجلی کی فراہمی سے محروم ہو گئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ توانائی منتقل کرنے کے نیٹ ورک کو بار بار حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ بات عراق کی وزارت بجلی نے بتائی۔

مقبول خبریں اہم خبریں