مصرکے بحرمتوسط کے کنارے واقع اہم تزویراتی نیول بیس کا افتتاح

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے ہفتے کے روز بحرمتوسط کے کنارے واقع جرجوب میں تزویراتی اہمیت کے حامل اہم بحری اڈےکا افتتاح کیا ہے۔

مصری ایوان صدر نے ایک بیان کہا ہے کہ ’’بحرمتوسط میں مصر کا یہ نیا فوجی اڈا ہے،اس سے ملک کے شمالی اور مغربی محاذوں کو محفوظ بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ نیز اس کے ذریعے بین الاقوامی جہازرانی اور آبی گذرگاہوں کو محفوظ بنایا جائے گا۔‘‘

جرجوب میں اس فوجی بحری اڈے کی افتتاحی تقریب میں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان بھی شریک تھے۔

مصر کا یہ نیا فوجی اڈا اسکندریہ شہر سے قریباً255 کلومیٹر دور مغرب میں لیبیا کی سرحد کی جانب واقع ہے۔

مصرکے سرکاری روزنامہ اخبارالیوم کی رپورٹ کے مطابق اس بحری اڈے میں ایک فضائی پٹی اور ایک ہزار میٹر طویل جیٹی بھی بنائی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں