یمن اور حوثی

عرب اتحاد نے بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کا بارود سے لدی کشتیوں کاحملہ ناکام بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے ہفتے کے روز بحیرہ احمر میں حوثی ملیشیا کی بارود سے بھری دو کشتیوں کے ذریعے حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

عرب اتحاد کے مطابق دونوں کشتیوں کو یمن کے صوبے الحدیدہ میں واقع الصلیف کے ساحل پر اس وقت تباہ کیا گیا جب انھیں گولہ بارود سے لاد کر حملے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔

اتحاد نے واضح کیا کہ حوثی ملیشیا نے الحدیدہ میں معاندانہ کارروائیوں کے ذریعے اسٹاک ہوم معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ عرب اتحاد نے زور دیا کہ بحیرہ احمر کے جنوب میں جہاز رانی اور عالمی تجارت کے لیے حوثی ملیشیا کا خطرہ بدستور برقرار ہے۔

اس سے قبل آج صبح عرب اتحاد نے سعودی عرب کے جنوبی شہر خمیس مشیط کی سمت بھیجا جانے والا دھماکا خیز ڈرون طیارہ فضا میں تباہ کردیا تھا۔ یہ طیارہ یمن میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی طرف سے بھیجا گیا۔

عرب اتحاد نے حوثی ملیشیا کی جانب سے شہریوں اور شہری مقامات کو دانستہ طور پر نشانہ بنانے کی مذمت کی اور کہا کہ مطابق شہریوں کی حفاظت اور جلد وقوع پذیر خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں