.

حج کے دوران مشاعر مقدسہ میں 875 لائٹنگ ٹاور نصب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے رواں سال حج کےموقعے پرحجاج کرام کو مناسک کی ادائی میں مدد اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے ہیں۔ حج کے ایام میں مقدس مقامات میں حجاج کرام کو رات کے اوقات میں روشنی فراہم کرنے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں روشنی کےکھمبے لگائے گئے ہیں۔

مقدس دارالحکومت سیکرٹریٹ کی طرف سے رواں سال حج کے موقعے پر تمام ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

مکہ معظمہ سیکرٹریٹ کے حکام نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حج کے دوران مقدس مقامات میں 875 لائٹنگ ٹاور تیار کیے گئے ہیں۔ ان ٹاورز کی بلندی مختلف ہے۔ اسی طرح مختلف بلندی والے روشنی کے 3214 نئے پول لگائے گئے ہیں۔ ان ٹاورز پرلگے بلب روشن کرنے کے لیے 353 الیکٹرک پینل لگائی گئی ہیں۔

مکہ سیکرٹریٹ کے ذمہ داران نے بتایا کہ پورے مکہ معظمہ میں روشنی کے ٹاوروں پر نصب نیٹ ورک میں 1 لاکھ 20 ہزار بلب لگائے ہیں۔ ان میں سے ایک لاکھ 10 ہزار بلب کھمبوں اور ٹاروں پر ہیں جکہ 1900 الیکٹرک ڈسٹری بیوشن پینلز لگائی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روشنی کے انتظام کو مربوط رکھنے اور بغیر کسی تعطل کے یہ سہولت برقرار رکھنے کے لیے تکنیکی ماہرین پر مشتمل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر روشنی فراہم کرنے والے نیٹ ورک کی دیکھ بحال کریں گے۔