.

سعودی عرب میں 27 لاکھ طلبا کو کرونا ویکسین لگانے کا عمل شروع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے ملک کی مختلف گورنریوں میں 12 سے 18 سال کی عمر کے طلبا کی کرونا ویکسین لگوانے کے لیے رضا کارانہ مہم شروع کی ہے۔

کرونا ویکسی نیشن مہم کے دوران مملکت کے 27 لاکھ 26 ہزار 516 طلبا اور طالبات کو کرونا ویکسین لگائی جائے گی۔

ویکسین لگوانے کے لیے مملکت میں سیکڑوں ویکسینیشن مراکز قائم ہیں جہاں پر طلبا اور طالبات کو ویکسین دی جا رہی ہے۔ یہ مہم ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب نئے تعلیمی سال کی آمد آمد ہے اور نئے تعلیمی سال کی آمد سے قبل طلبا کو ویکسین کے ذریعے وبا سے محفوظ کرنا ہے۔

وزارت تعلیم نے اپنے عملے، اسکولوں کے انتظامی اور تدریسی اسٹاف، والدین اور بچوں کے سرپرست حضرات پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین کے لیےمقرر عمر کی حد میں آنے والے بچوں کو ویکسین لگوانے کے لیےتعاون کریں تاکہ نئے تعلیمی سال کو وبا سے محفوظ ماحول میں شروع کیا جاسکے۔

دوسری طرف سعودی عرب میں ویکسی نیشن مراکز پرویکسین لگوانے والے افراد کی بڑی رجوع کررہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت میں ویکسین کی اہمیت کا شعور موجود ہے۔ ویکسی نیشن مہم کو کامیاب بنانے کے لیے وزارت تعلیم بھی بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔