سعودی عرب میں کافی کے درختوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی وزارت ماحولیات ،پانی وزراعت نے کہا ہے کہ مملکت میں کافی کے درختوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ سنہ 2017ء کے بعد مملکت میں کافی کے اڑھائی لاکھ پودے لگائے گئےجس کے بعد ملک میں موجود کافی کے پھل دار درختوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک رپورٹ میں وزارت زراعت کا کہنا ہے کہ اس وقت جازان، عسیر اور الباحہ میں کافی کے درختوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ ہے۔

Advertisement

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ان تین علاقوں میں کافی کے درختوں کی تعداد میں اضافہ 2018ء اور2020ء کے دوران خادم الحرمین الشریفین کی خصوصی سرپرستی اور اس حوالے سے مختلف پروگرامات اور اقدامات کا نتیجہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت کافی کی کاشت اور اس کی پیدوار بڑھانے کے لیے کئی پروگرامات پر عمل کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے آب پاشی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے اور بارشوں کے پانی کو کافی کی فصلوں کی سیرابی کے لیے جدید تکنیکس استعمال کی جاتی ہیں۔

وزارت زراعت کاکہنا ہے کہ الباحہ کے علاقے میں کافی کی ترویج کے لیے ایک نئے شہر کا جلد افتتاح کیا جائےگا۔ اس شہر میں کافی کے تین لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اس علاقے کافی کی کاشت، پیداوار، پیکنگ اور سپلائی کے حوالے سے ایک نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں