شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے سیرین آبزر ویٹری کے مطابق مشرقی دیر الزور کے شہر المیادین میں واقع ایک تاریخی قلعے سے ایران نواز ملیشیاؤں نے اسلحہ،گولہ بارود اور میزائلوں کی بڑی تعداد دوسرے مقامات پر منتقل کرنا شروع کی ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف شام اور عراق میں ایران نواز ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پرامریکی فوج نے وقفے وقفے سے حملے شروع کیے ہیں۔
انسانی حقوق گروپ کی رپورٹ کے مطابق المیادین شہر کے تاریخی قلعے الرحبہ کے تہ خانوں سے میزائلوں کی بھاری مقدار ٹرکوں پر لاد کر دوسرے مقامات پرمنتقل کی گئی ہے۔ یہ اسلحہ ایرانی حمایت یافتہ الحشد ملیشیا اور ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے مشترکہ طور پر دوسرے مقامات پرمنتقل کرنا شروع کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الحشد ملیشیا اور پاسداران انقلاب نے ٹرکوں کے ذریعے الرحبہ قلعے سے سخت سیکیورٹی میں ایرانی ساختہ میزائلوں کو تل البطین اور المیادین میں حاوے کے علاقے میں منتقل کیا ہے۔

خیال رہے کہ حاوی اور تل بطین کے علاقے ایرانی حمایت یافتہ ملیشیاؤ کا مرکز ہیں۔ یہاں پر ایرانی ملیشیاؤں نے میزائل لانچرنصب کیے ہیں جن کا رخ مشرقی فرات کےان علاقوں کی طرف رکھاگیا ہے جو سیرین ڈیموکریٹک فورسز کے زیرانتظام ہیں۔ یہاں قریب ہی العمر آئل فیلڈ بھی واقع ہے۔
خیال رہے کہ اسی علاقے میں کچھ عرصہ قبل سیرین ڈیموکریٹک فورسز اور اتحادی فوج کے ٹھکانوں کی سمت میں میزائل لانچر نصب کیے گئے تھے۔
ان میں سے نو میزایل لانچر مویشیوں کے باڑوں میں نصب کیے گئے تھے تاہم ان کے ہدف کی شناخت نہیں ہوسکی۔
خیال رہے کہ اتوار کی شام مشرقی شام کے علاقے دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ میں موجود امریکی فوجی اڈے پر توپخانے سے گولہ باری کی گئی تھی جس کے بعد امریکی فوج نے جوابی کارورائی میں اس علاقے پر بمباری کی ہے۔
-
بین الاقوامی اتحاد نے شام میں امریکی فورسز پر حملے کی تردید کر دی
داعش تنظیم کے خلاف سرگرم بین الاقوامی اتحادی افواج کے آپریشن کے ترجمان کرنل وائن میروٹو کا کہنا ہے کہ شام میں امریکی فورسز کو راکٹ حملے کا نشانہ ... بين الاقوامى -
شام میں امریکا کے سب سے بڑےفوجی اڈے پر راکٹ حملے
شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے سیرین آبزرویٹری کی رپورٹ کے مطابق شام میں امریکی اور اتحادی فوج کے سب سے بڑے اڈے پر راکٹوں سے حملہ کیا ... بين الاقوامى -
شام : آن لائن شادیاں اور منتقل رقوم الہول کیمپ کی داعشی خواتین کے فرار کا راستہ
شام کے شمال مشرق میں واقع الہول کیمپ نے ابھی تک بین الاقوامی حلقوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہوا ہے۔ داعش تنظیم کی باقیات اس کیمپ میں موجود ہے۔ متعدد ... بين الاقوامى