.

سعودی عرب میں اسکولوں کے پرنسپلز کونئے اختیارات مل گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں "توکلنا" ایپ میں انکشاف ہوا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق اسکول پرنسپلز کو نئے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

یہ اختیارات اسکول کے پرنسپلز کو تدریسی عملے اور اسکول کے دوسرے ملازمین کے بارےمیں معلومات حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے۔ اسکول کے سربراہان کو ایپ کے ذریعے بتایا جائے گا کہ اسکول کے اسٹاف میں کون کون شخص وائرس سے صحت یاب ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ اسکولوں کے طلباہ، اساتذہ اور دیگر ملازمین کے کرونا ویکسین لگوانے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرنے کا اختیار مل جائے گا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری جانب سعودی وزارت تعلیم نے وزارت صحت کے ساتھ مل کر طلبا اور تدریسی عملے کو ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں زیرتعلیم12 سال سے زاید عمر کے 50 لاکھ طلبا وطالبات کو ویکسین لگوانے پر اتفاق شامل ہے۔

"توکلنا" ایپ نے حال ہی میں صحت کی پاسپورٹ سروس کی تجدید کی سہولت فراہم کی ہے۔ اس نئی سہولت کے ذریعے سعودی عرب کے مرکزی بینک اور ہیلتھ انشورنس کونسل کے ذریعہ منظور شدہ انشورنس پالیسی کے اعداد و شمار کی جانچ پڑتال کا موقع ملے گا۔ اس کے علاوہ اس ایپ سے ملک سے باہر کویڈ 19 کے خطرات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ نیز اس میں سعودی عرب سے باہر سفری طریقہ کار کو آسان بنانے کا آپشن شامل کیا گیاہے۔