.

سعودی عرب : 10.4 ارب ریال مالیت کے مقامی سکوک بانڈز کا اجرا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں National Debt Management Center کے اعلان کے مطابق سعودی عرب کی حکومت کے سکوک پروگرام کے تحت جولائی 2021ء کے لیے مقامی اجراء کے واسطے سرمایہ کاروں کی درخواستوں کی وصولی آج اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

مذکورہ سکوک بانڈز کے اجرا کے مجموعی حجم کی مالیت 10.412 ارب ریال (2.77 ارب ڈالر) ہے۔

سعودی مرکز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سکوک کے اجرا کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں 6.462 ارب ریال مالیت کے سکوک جاری ہوں گے۔ ان کی میعاد 2031ء میں مکمل ہو گی۔

دوسرے حصے میں 3.950 ارب ریال مالیت کے سکوک کا اجرا عمل میں آئے گا۔ اس کی میعاد 2035ء میں مکمل ہو گی۔