حج کے دنوں میں مسجد حرام میں بجلی کا نظام کیسے کنٹرول کیا جائے گا؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

حرمین شریفین کی انتظامی امورکے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین الشریفین کے آپریشن اینڈ مینٹیننس شعبے نے حج کے ایام میں مسجد حرام میں بجلی کے کام کی دیکھ بحال کرنے اور چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر بجلی کو چالو رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

مسجد حرام کو سعودی برقی کمپنی سے آنے والے 4 مرکزی اسٹیشنوں کے ذریعے بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ مسجد حرام میں فراہم کی جانے والی بجلی درمیانے درجے کے وولٹیج کے مطابق13.8 کلوواٹ ہے جبکہ مجموعی طور پر 112 ایم وی اے تک کی بجلی استعمال کی جاتی ہے۔ دو مرکزی اسٹیشنوں کو درمیانے درجے کے وولٹیج سے بجلی دی جاتی ہے۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھ مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سسٹم (سی سی ایم ایس)۔ کے ذریعے منسلک ہوتے ہیں تاکہ ایک اسٹیشن کی بجلی کی معطلی صورت میں دوسرے اسٹیشن سےبجلی فراہم کی جاسکے۔

Advertisement

اس اسٹیشن میں مین بورڈز (ایم ڈی بی) سب پینل اور مختلف ذیل پینل شامل ہیں جن کی تعداد 1،348 سے زیادہ برقی پینل پر مشتمل ہے۔ ان کےساتھ 120،000 مختلف ان ڈور اور آؤٹ ڈور لائٹنگ یونٹس اور 2،600 چھوٹے اور 250 بڑے پنکھے چلتے ہیں۔ گذشتہ ہفتے انتظامیہ نے کدی بیک اپ اسٹیشن کے ذریعہ حرم مکی کو بجلی کی سپلائی شروع کی ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف آپریشن اینڈ مینٹیننس کے ڈائریکٹر محسن السلمی نے وضاحت کی کہ اس تجربے کا مقصد کدی اسٹیشن سے مرکزی اور ذیلی پاور اسٹیشنوں کے نظام کو بیک اپ الیکٹریکل فیڈنگ سسٹم کے ذریعے بجلی کی فراہمی شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسجد حرام میں متبادل الیکٹرک کرنٹ چلانے کے منصوبےکا مقصد مسجد میں عبادت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناہے اور بجلی کی بلا تعطل رسائی جاری رکھنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں