سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن نے ایسے شخص کی گرفتاری کا حکم دیا ہے جس پر سوشل میڈیا کے ذریعے معاشرے میں قبائلی عدم رواداری ، نفرت اور تعصب کو ہوا دینے اور نفرت انگیز مواد شائع کرنے کا الزام ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پارلیمنٹری مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے سوشل میڈیا کے ذریعے شائع کیے جانے والے نفرت انگیز مواد کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ایک ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی فلم کے کچھ حصے سوشل میڈیا پر نشر کیے گئے ہیں۔ ان میں قبائلی تعصب اور لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسانے اور دوسروں کی توہین اور تذلیل کی ترغیب ملتی ہے۔ پراسیکیوٹر نے ضابطہ فوج داری کی دفعہ 15 اور 17 ملزم کو معاشرے میں عدم روا داری اور انتشار پھیلانے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔