ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکا کے تین اڈے بند، سامان اردن منتقل
امریکی فوج نے قطر میں 3 فوجی اڈے بند کر دیئے۔ امریکا نے قطر میں اپنے فوجی اڈوں کو ایران کی وفادار ملیشیاؤں کی طرف سے حملوں کا نشانہ بنائے جانے کے خطرے کے پیش نظر فوجی اڈے اور عسکری سازو سامان اردن منتقل کر دیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے گذشتہ ہفتے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ امریکی فوج نے گذشتہ ماہ مرکزی السیلیہ کیمپ، جنوبی السیلیہ کیمپ اور اور گولہ بارود کے مرکز فالکن کیمپ کو بند کر دیا ہے۔
امریکی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ فالکن کیمپ مشرق وسطی میں امریکی سامان کی سپلائی کا ایک فرنٹ لائن مرکز تھا جس میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، آرمڈ کیرئر اور مختلف نوعیت کا سامان رکھنے کے لئے 27 گودام تھے۔
امریکی سنٹرل کمان "سینٹکام" کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں اڈوں کی سپلائی اور وہاں موجود سپورٹ مشن کو اردن منتقل کر دیا گیا ہے۔
-
قطر کو شام میں امریکا کی فوجی موجودگی کی قیمت ادا کرنی چاہیے : سعودی وزیر خارجہ
امریکا نے اپنا فوجی اڈا ختم کردیا تو قطری رجیم کا ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں دھڑن تختہ ہوجائے گا بين الاقوامى -
امریکا سے ثالثی کے چکر میں جواد ظریف عراق اور ان کے نائب کی قطر آمد
ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق نائب وزیرخارجہ عباس عراقجی آج بروز اتوار خلیجی ممالک قطر، سلطنت آف اومان اور کویت کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایرانی نائب ... مشرق وسطی -
امریکا کے پولیٹیکو نیوز لیٹر میں قطر کے حق میں تشہیری لوازمے کی بھرمار
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورہ امریکا کے تناظر میں دوحا حکومت نے کثیر الاشاعت مؤقر امریکی اخبار میں قطر-امریکا تعلقات کے حوالے سے ایک ... ایڈیٹر کی پسند