تہران میں پراسرا دھماکہ، ایران کا تحقیقات کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کےدارالحکومت تہران میں ہونے والے ایک پراسرار دھماکے کے اسباب اور محرکات کے بارے میں جان کاری کے لیے چھان بین کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے جمعہ کی شام کو اطلاع دی کہ دارالحکومت تہران میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک بہت بڑا دھماکہ ہوا تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

نیم سرکاری نیوز ایجنسی ’فارس‘ نے اطلاع دی ہے کہ شمالی تہران میں مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی شام ایک دھماکے کی آواز سنی گئی تاہم اس کی تفصیلات سامنے نہیں لائی گئیں۔ یہ معلوم نہیں ہوا کہ اس دھماکے میں کس ادارے کو نشانہ بنایاگیا۔

Advertisement

تہران کے نائب گورنر نے کہا ہے کہ حکام دارالحکومت میں ہونے والے دھماکے کے اسباب کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی نے محکمہ فائربریگیڈ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دارالحکومت کے شمال میں اس علاقے میں فائر فائٹنگ اور ریسکیو ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔

بدھ کے روز ایک ایرانی عہدیدار نے اطلاع دی تھی کہ جنوب مغربی شہر شوش میں تیل اور گیس پائپ لائن اسٹیشن پر ہوئے دھماکے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شوش کے میئر عدنان غزی نے بتایا کہ دھماکے میں 4 دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں شہر کے اسپتال لے جایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں