لبنان کے ساتھ سرحد پر اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے مطابق لبنان کے ساتھ سرحد پر الغجر کے علاقے میں اسلحے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ اس دوران میں 43 ہتھیاروں کو ضبط کر لیا گیا۔

ہفتے کے روز ایک ٹویٹ میں ادرعی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ شب بعض مشتبہ افراد کا پتہ چلایا جو الغجر گاؤں کے علاقے میں لبنان سے اسرائیل میں متعدد بیگ منتقل کر رہے تھے۔

Advertisement

اسرائیلی فوج اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ آیا لبنانی ملیشیا حزب اللہ نے اسمگلنگ کی اس کوشش کے لیے معاونت پیش کی۔ پولیس کے تعاون سے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے باور کرایا ہے کہ وہ لبنانی سرحد کے راستے اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوششوں کا مقابلہ جاری رکھے گی۔ فوج کے مطابق گذشتہ ہفتے حزب اللہ ملیشیا کے ایک ذمے دار کے اسرائیل کے ساتھ سرحد کے راستے منشیات کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ الحاج خلیل حرب نامی یہ شخص حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کا سابق سیکورٹی مشیر بھی رہ چکا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں