انڈونیشیا میں کرونا کا شکار سعودی شہری کو ولی عہد کی ہدایت پر ملک میں واپس پہنچا دیا
سعودی عرب کے ولی عہد نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے سعودی وزارت دفاع کے ایئر میڈیکل شعبے نے انڈونیشیا میں کرونا وائرس سے متاثرہ سعودی شہری کو وطن واپس پہنچا دیا ہے۔
فضائی میڈیکل ریسکیو سروس کا طیارہ انڈونیشیا سے کرونا کے مریض کو لے کر مسلسل 18 گھنٹے کی پرواز کے بعد دارالحکومت الریاض پہنچا۔ کسی دوسرے ملک میں کرونا کا شکار ہونے والے شہری کی وطن واپسی کا یہ سب سے لمبا سفر ہے۔

رواں سال کے دوران ایئر میڈیکل انخلا کے طیاروں نے کرونا وائرس کے 90 سے زیادہ مریضوں کو وطن واپس لایا۔
غور طلب ہے بات یہ ہے کہ آرمڈ فورسز میڈیکل سروسز کے ایئر میڈیکل ریسکیو کے طیارے کا بیڑا سالانہ 2500 سے زیادہ مریضوں کی آمدورفت میں مدد کرتا ہے۔ مملکت کے اندر اور باہر مریضوں کی منتقلی کے لیے 1600 پروازیں چلائی جاتی ہیں۔