مسجد حرام کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے حج سیزن کی تیاریوں کے دوران مسجد حرام میں مختلف سروسز کے لیے نصب الیکٹرانک آلات کی دیکھ بھال اورانہیں فعال رکھنے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ مسجد حرام میں آواز کو کنٹرول کرنے کے لیے ساؤنڈ سسٹم، آڈیو ڈیوائسز ، مرکزی گھڑی کے نظام کی ضروری بحالی ، فائر الارم سسٹم ، مرکزی کنٹرول اور مانیٹرنگ اور ٹی وی مانیٹرنگ سسٹم کو فعال کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں حرمین شریفین کی صدارت عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آپریشن اینڈ مینٹیننس محسن السلمی نے کہا کہ مسجد حرام میں آڈیو سسٹم کے تمام آلات فعال برقرار رکھا گیا ہے۔ مسجد حرام میں نصب مائیکروفونز ، ڈسٹری بیوشن ڈیوائسز ، پروسیسنگ ڈیوائسز ، آڈیو سگنل، ٹرانسمیشن اور کنورژن ڈیوائسز ، ایمپلیفائرز اسپیکرز ، مرکزی گھڑی والے سسٹم کے تمام اجزاء جیسے کمپیوٹر ، ڈسٹری بیوشن ڈیوائسز اور مرکزی اور ذیلی کی گھڑیوں کے تمام داخلی اجزاء ، فائر الارم سسٹم کے تمام اجزاء کی دیکھ بھال بشمول فائر سینسر۔ ، دستی پیجرز ، گھنٹیاں اور ان سے متعلقہ پینل کو حج کے ایام میں چالو رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

مانیٹرنگ سسٹم کے تمام اجزاء کو فعال رکھنے اور چلانے ، مسجد حرام میں مختلف مقامات میں نصب کمپیوٹر سسٹم، ہر طرح کے سینسر ، کنٹرول ڈیوائسز اور پینل نیز بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے یونٹوں کے نظام کو یقینی بنانے لیے لگائے گئے ’ یو پی ایس‘ کی بھی دیکھ بھال کی گئی ہے۔.
یونٹوں کو بھی مکمل طور پر برقرار رکھا گیا ہے۔ ان کے پروگراموں کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔ ان کے تمام داخلی اجزاء کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام خراب شدہ بیٹریاں تبدیل کردی گئی ہیں۔ان کی ضروری چیکنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے۔
السلمی نے مزید کہا کہ پورے نیٹ ورک کے لیے مرکزی نظام کی جانچ کی گئی ، اور تمام داخلی اور بیرونی لائنوں کی حفاظت کی جانچ پڑتال کی گئی اور سسٹم سے تعلق رکھنے والے ٹیلیفون کے تمام آلات کی چیکنگ کی گئی ہے۔