منی لانڈرنگ کے جرم میں سعودی خاتون کو قید اور جرمانہ کی سزا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ منی لانڈرنگ جرم میں ملوث ایک سعودی خاتون کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ سزا میں دوسال قید کے بعد دو سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی اور اس کے قبضے سے ملنے والی رقم ضبط کرنا بھی شامل ہے۔

تفصیلات کےمطابق ایک مقامی خاتون کے خلاف فوج داری قانون کے تحت منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران تمام شواہد اور ثبوت ملنے کے بعد ملزمہ کو سزا سنائی گئی ہے۔

Advertisement

تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ مقامی خاتون نے ایک ایشیائی باشندے کے ساتھ ملی بھگت سے غیرقانونی طریقے سے رقوم کی بیرون ملک منتقلی میں اس کی مدد کی۔ منی لانڈرنگ کی سہولت کار خاتون کو معلوم تھا کہ ایشیائی باشندہ غیرقانونی طریقے سے رقم بیرون ملک منتقل کررہا ہے۔ اس کے بدلے میں اس نے اس شخص سے بھاری رقم بھی وصول کی تھی۔

عدالت نے خاتون کے قبضے سے برآمد ہونے والی رقم بہ طورجرمانہ ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں