ابہا : ہم وطن کو قتل کرنے والے سعودی شہری کے خلاف قصاص کی سزا پر عمل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے کل پیر کے روز عسیر صوبے کے شہر ابہا میں ایک مجرم کی قصاص کی سزا پر عمل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری فیصل بن يحيى بن سعيد القحطانی نے جھگڑے کے دوران میں اپنے ہم وطن فارس بن علی بن سعيد الحمامی کے سینے میں چاقو مار کر اسے قتل کر دیا تھا۔

سیکورٹی حکام نے واقعے کے بعد مجرم فیصل القحطانی کو گرفتار کر لیا تھا۔ تحقیقات کے بعد مجرم کو عدالت میں قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا گیا۔ عدالت نے مجرم کے خلاف قصاص کی سزا سنائی۔

فیصل القحطانی کی سزا پر پیر کے روز عمل کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ اس نوعیت کا اقدام کرنے والے ہر شخص کو اسی طرح شرعی سزا دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں