.
کرونا وائرس

عراق: الناصریہ میں کووِڈ کے مریضوں کے اسپتال میں آتش زدگی؛21 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق کے جنوبی شہر الناصریہ میں واقع امام حسین اسپتال میں سوموار کی شب آتش زدگی کے واقعے میں اکیس افراد ہلاک اور کم سے کم تیس زخمی ہوگئے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس اسپتال میں کووِڈ-19 کے مریض زیرِعلاج ہیں۔

عراق کے سرکاری خبررساں ادارے (آئی این اے) نے بتایا ہے کہ جنوبی صوبہ ذی قار کےدارالحکومت ناصریہ میں واقع امام حسین ٹیچنگ اسپتال میں کروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے مختص تنہائی مرکز میں پڑے آکسیجن کے سلنڈروں سے آگ لگی ہے۔

اس سے قبل السومریہ ٹی وی نے خبر دی تھی کہ اسپتال کے آئسولیشن مرکز میں آگ لگنے سے درجنوں افراد جھلس گئے ہیں اور وہ اس مرکز میں پھنس کررہ گئے ہیں۔واقعے کے فوری بعد عراقی حکام نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھیں اور اسپتال میں لگی آگ پرقابو پانے کے لیے کوششیں جاری تھیں۔