.

مسجد نبویﷺ : ذو الحجہ کے پہلے عشرے میں روزے داروں کے لیے افطار کا انتظام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مسجد نبوی# کے امور کی نگراں ایجنسی کی جانب سے ذو الحجہ کے ابتدائی دس روز کے دوران میں مسجد میں آنے والوں کے لیے روزہ افطار کرنے اور کھانے پینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں انتظامیہ کو شہر میں رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دینے والے کئی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کھانے کے 13 ہزار بکس پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بکس دہی، پانی، کھجور، مدینے کی خصوصی روٹی اور خوشبو دار ٹشو پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ آب زمزم کے 50 ہزار پیکٹ بھی تقسیم کیے جاتے ہیں۔