سعودی عرب : الخرج شہر کے باہر حادثاتی دھماکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی کے مطابق آج بدھ کی صبح سویرے (5:10) الخرج شہر کے باہر زور دار حادثاتی دھماکا ہوا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ جس علاقے میں دھماکا ہوا وہ ناکارہ ہتھیار اور گولہ بارود تلف کرنے کے واسطے مخصوص ہے۔

المالکی نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

مزید یہ کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں

مقبول خبریں اہم خبریں