.

مکہ مکرمہ : پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے والے 4 افراد لوٹ مار کی کارروائیوں میں ملوث

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں مکہ مکرمہ صوبے کی پولیس نے بدھ کے روز 4 افراد کی گرفتاری کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ یہ افراد غیر آتشی ہتھیار کے زور پر زیورات اور مالی رقوم لوٹنے کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

صوبے کی پولیس کے میڈیا ترجمان کے مطابق 4 افراد میں ایک سعودی شہری اور تین یمنی شہری ہیں۔ یمنی شہری سرحدی نظم و ضبط سے متعلق نظام کی خلاف ورزیوں کے بھی مرتکب ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ ان افراد نے گھروں میں گھس کر غیر آتشی ہتھیاروں کے زور پر زیورات اور نقدی کی لوٹ مار انجام دی۔ لوٹی گئی اشیاء اور نقدی کی مالیت 3 لاکھ ریال کے قریب ہے۔ ان میں سے بعض چیزیں واپس مل گئی ہیں۔ چاروں افراد کو استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کے لیے ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔