.

بیروت کی بندرگاہ پرلنگرانداز جہاز میں آگ لگ گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر لنگرانداز ایک جہاز میں ہفتے کے روز آگ لگ گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فوری طور پرآگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ لبنان کے محکمہ شہری دفاع کی ٹیمیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں اور وہ آگ بجھانے کی سرگرمیوں میں مصروف تھیں۔

چار اگست 2020ء کوبیروت کی بندرگاہ پرواقع امونیم نائٹریٹ کے گودام میں تباہ کن دھماکے میں دو سو سے زیادہ افراد ہلاک اور ساڑھے سات ہزار زخمی ہوگئے تھے۔اس دھماکے میں ہزاروں مکانات اورعمارتیں تباہ ہوگئی تھیں اور کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔

بیروت کی بندرگاہ کواس تباہ کن دھماکے سے شدید نقصان پہنچاتھا۔اس کے بعد سے آتش زدگی کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔