.

عراقی تجزیہ نگار کے قاتل کا ’العربیہ‘ کے ذریعے اعتراف جُرم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں ایک سینئر سیاسی اور سماجی رہ نما ھشام الھاشمی کے قاتل کی گرفتاری کے بعد ’’العربیہ‘‘ چینل نے قاتل سے گفتگو کی ہے۔ ملزم نے ’’العربیہ‘‘ چینل کے ذریعے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

دوسری جانب عوامی حلقوں میں الہاشمی کے قاتل کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

جمعہ کے روز عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے عراقی مصنف اور سیاسی تجزیہ کار ہشام الہاشمی کے قاتل کی گرفتاری کا اعلان کیا۔الہاشمی کو جولائی 2020 میں قتل ٹارگٹ کلنگ میں قتل کر دیا تھا۔