عراق میں داعش تنظیم نے کرکوک صوبے کے مغرب میں فوج کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کر دیا۔ یہ بات ہفتے کے روز عراقی سیٹلائٹ چینل "السومریہ" نے سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتائی۔
حملے کے نتیجے میں 4 عراقی فوجی ہلاک ہو گئے۔ مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہو سکیں۔
پیر کے روز عراقی حکام نے داعش تنظیم کا ایک سابق کمانڈر گرفتار کیا تھا۔ وہ دہشت گرد تنظیم میں " آئل کمیٹی" کے سربراہ کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ خطر ناک دہشت گرد "ابو يوسف" کی نیت سے مشہور تھا۔ وہ موصل شہر میں دھماکا خیز آلات کی منتقلی کا ذمے دار تھا۔
اس داعشی ذمے دار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ موصل کے اولڈ سٹی کو آزاد کرائے جانے کے معرکے میں زخمی ہو گیا تھا۔
-
عراقی وزیراعظم کا تجزیہ نگار ہشام الہاشمی کے قاتل کی گرفتاری کا اعلان
عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نےکل جمعہ کے روز عراقی مصنف اور سیاسی تجزیہ کار ہشام الہاشمی کے قاتل کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے۔ الہاشمی کو جولائی ... مشرق وسطی -
عراقی تجزیہ نگار کے قاتل کا ’العربیہ‘ کے ذریعے اعتراف جُرم
عراق میں ایک سینئر سیاسی اور سماجی رہ نما ھشام الھاشمی کے قاتل کی گرفتاری کے بعد ’’العربیہ‘‘ چینل نے قاتل سے گفتگو کی ہے۔ ملزم نے ’’العربیہ‘‘ چینل کے ... مشرق وسطی -
عراق میں بصرہ کے علاقے سے حملے کے لیے تیار راکٹ برامد
بُدھ کے روز عراق میں انرجی پولیس ڈائریکٹوریٹ نے بصرہ گورنری میں برقی اسٹیشن کے قریب لانچ کرنے کے لیے تیار میزائل قبضے میں لینے کا اعلان کیا ... بين الاقوامى