.

کربلا : ہوٹل میں لگی آگ بجھا دی گئی ، 78 افراد کو بچا لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عراق میں آتش زدگی کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم اس مرتبہ آگ کسی ہسپتال میں نہیں بلکہ کربلا شہر کے ایک ہوٹل میں لگی۔ شہری دفاع کی ٹیمیں آج اتوار کے روز آگ کو بجھانے میں کامیاب ہو گئیں۔

شہری دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کی ٹیموں نے چار منزلہ ہوٹل میں آگ بھڑکنے کے بعد 78 افراد کو بچا کر نکال لیا۔ عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہوٹل کربلا شہر کے وسط میں شارع السدرہ پر واقع ہے۔ ہوٹل کی زمینی منزل پر متعدد دکانیں ہیں۔

آگ بجھانے کی کارروائی میں فائر بریگیڈز کی کئی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ہوٹل میں پھنسے افراد کو چھت اور کھڑکیوں کے ذریعے نکال کر بچایا گیا۔

آگ لگنے کے نتیجے میں ہوٹل میں موجود متعدد افراد کے سانس میں زہریلی گیس جانے سے ان کا دم گھٹ گیا۔ شہری دفاع کے اہل کاروں نے ان افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی اور نزدیک ہسپتال پہنچایا۔ دم گھٹنے کے سبب ایک بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے کے دورن میں عراق میں کئی اداروں اور تنصیبات میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آئے۔ ان میں اندوہ ناک ترین واقعہ پیر کے روز ناصریہ شہر میں الحسین ہسپتال میں کرونا کے مریضوں کے شعبہ قرنطینہ میں پیش آیا۔ یہاں زور دار آگ بھڑک جانے کے نتیجے میں 100 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔