ایرانی مظاہرے

اھواز میں نہتے مظاہرین پرایرانی فوج کی فائرنگ سے پانچ افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

ایران کے عرب اکثریتی صوبہ الاھواز میں گذشتہ ایک ہفتے سے جاری مظاہروں کے دوران ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اب تک کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ آج ساتویں روز میں جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر اھواز کے ایذج شہر میں ہونے والے مظاہروں کے مناظر پوسٹ کیے گئے ہیں۔ ان مظاہروں کے دوران شرکا کو ’خامنہ ای مردہ باد‘ کے نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Advertisement

ھواز میں مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب ضلع خوستان اور دوسرے علاقوں میں پینے کا پانی بند کردیا گیا۔

کل منگل کے روزجنوبی ایران کے ضلع خوستان اور کئی دوسرے علاقوں میں مظاہرے ہوئے۔

سوشل میڈٰیا پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز میں لوگوں کو خامنہ ای مردہ باد، ایران، عرب بھائی بھائی اور نسلی،لسانی اور قومیتی فرقہ پرستی اور نعرےبازی کی مخالفت میں نعرے بازی کی۔

پرسوں سوموار کو جنوب مغربی ایران میں پانی کی بندش کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران ایرانی پولیس نے کئی کارکنوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں الاھواز کے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے والے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایرانی اپوزیشن کے ترجمان ٹی وی چینل ایران انٹرنیشنل نے الاھواز کی الثورہ کالونی میں نہتے مظاہرین پر اندھا دھند شیلنگ کے مناظر نشر کیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں